• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بھی کسی عورت کو ہراساں کرنے میں ملوث پایا گیا، معاف نہیں کیا جائے گا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی اور معروف میڈیا شخصیت سے متعلق معاملہ ذاتی نوعیت کا ہے۔ اس معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی کسی عورت کو ہراساں، دھمکانے یا استحصال کرنے میں ملوث پایا گیا، اسے معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی دباؤ، اثر و رسوخ کے ذریعے کسی عورت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی حیثیت، عہدے یا سیاسی وابستگی سے ہو، قانون سے بالاتر نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ریاستی ادارے اپنے فرائض آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور آئین و قانون کے مطابق انجام دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ ہر اس شخص کے لیے ایک واضح اور سنجیدہ تنبیہ ہے جو اس میں ملوث ہو۔

قومی خبریں سے مزید