• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کے ساتھ کھیلتے ریچھ کی ویڈیو


دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اس ریچھ کو ہی دیکھ لیں جسے نئے دوست مل گئے ہیں۔

دوستی کے یہ خوبصورت مناظرامریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیشویل کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب پانی سے بھرے شیشے کے پنجرے میں قید ایک ریچھ نے سیر کے لیے آئے کچھ بچوں سے دوستی کرلی اور اُن کے ساتھ کھیلنے لگا۔

بچے جیسے جیسے جمپ لگا کر اچھلتے تو کھیل کود کا شوقین ریچھ بھی بچوں کی نقل کرتے ہوئے وہی انداز اپناتا۔

ریچھ کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچے بے حد خوش ہوئے بلکہ وہاں موجود تمام افراد بھی محظوظ اور ریچھ کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔

تازہ ترین