• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ طلب کرنے پر 8 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج، 4 گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہریوں اور دکانداروں سے سر عام بھتہ طلب کرنے والے مبینہ ٹاؤن تھانے کے 8اہلکاروں کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی کے حکم پر ایف آئی آر نمبر326/2019 کے تحت مقدمہ درج جبکہ اے ایس آئی نیک محمد، اے ایس آئی دیدار سومرو، اے ایس آئی عبداللطیف اور سپاہی محمد فیصل کو گرفتار کرکے معطل کردیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق پولیس اہلکار دکانداروں اور شہریوں سے 100روپے وصول کررہے تھے، شہری کی جانب سے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف، سپاہی نذر محمد ، سپاہی عبداللہ اور سپاہی شیخ خالد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین