• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں بند کردیا ہے، راجہ عبدالقیوم

لندن(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ گریٹر لندن کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے بھارت پر کوئی دبائو نہیں کہ وہ اس طرح کے غیر انسانی حربوں کو ختم کرے، مودی کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے، کرفیو کے دوران باہر کی دنیا کو کچھ علم نہیں ہے کہ بھارت کی دہشت گرد اور درندہ صفت فوج کشمیریوں کے ساتھ کیا ظلم ڈھا رہی ہے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں میں بند کر دیا گیا اور تین سو نوجوان بچیوں کو اغوا کر لیا گیا ان حالات میں ہر طرف خاموشی ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر متعدد بار ثالثی کی پیش کش کر چکے ہیں مگر مودی پر مذاکرات کے لیے کوئی دبائو نہیں ،بھارت امن کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ بھارت نے مذاکرات کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں مودی جیسے ہٹلر کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ راجہ قیوم نے کہا کہ نریندر مودی کی مسلسل ہٹ دھرمیوں کے نتیجے میں حالات انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں دو ایٹمی قوتوں کے درمیاں کوئی بھی فوجی تصادم ایٹمی جنگ چھڑ جانے کے خدشات بڑھ گے ہیں اور عالمی امن اور انسانیت کے علمبرداروں کا خاموش رہنا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔
تازہ ترین