• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی کی بدانتظامی نے کراچی کا روایتی حسن تباہ کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کراچی ملک کا اقتصادی مرکز ہے‘ ماضی کی بد انتظامی نے شہر قائد کا روایتی حسن تباہ کیااور کراچی کے مکینوں کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے‘اس صورتحال کا مکمل تدارک ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیربحری امورسیدعلی زیدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاجنہوں نے گزشتہ روز پرائم منسٹر آفس میں ان سے ملاقات کی ۔دریں اثناء وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیر یں مزاری نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی ۔انہوں نے وزیر اعظم کو اپنی وزارت کے امور پر بریفنگ دی ۔

تازہ ترین