• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکاؤنٹس کیس ،ندیم الطاف کے ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم سندھ بنک کے آفیسرندیم الطاف کی طرف سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث جسمانی ریمانڈ میں 5 ستمبر تک توسیع کردی ۔ جمعہ کو ریمانڈ ختم ہونے پر نیب حکام نے ندیم الطاف کو عدالت پیش کیا اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم کی طرف سے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی گئی ہے جو پراسس میں ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ میں14روزہ توسیع کی جائے ۔
تازہ ترین