• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں،چینی سفیر

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان اور چین مقبوضہ کشمیر کے حوالے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں جبکہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے،پاکستان اور چین کے تعلقات تاریخ کی ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، سی پیک خطے کے مستقبل اور پاک چین دوستی کا مظہر ہے، دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔
تازہ ترین