• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمان میں آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ عمان کے شمال میں آئل ٹینکر نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنا ہے۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق  آبنائے ہرمز سے نکلتے ہوئے ایک آئل ٹینکر کے پچھلے حصے پر نامعلوم پروجیکٹائل آ کر لگا۔

واقعہ عمان کے علاقے خصب سے 11 ناٹیکل میل شمال میں پیش آیا۔

واقعے میں کسی جانی نقصان یا ماحول پر پڑنے والے اثرات کی رپورٹ نہیں ملی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید