کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں معمر افراد کی دیکھ بھال کیلئے نرسوں کی شدید قلت کے دوران، سائنسدانوں نے دو بازوئوں والا ایک روبوٹ ’’بیکسٹر‘‘ تیار کیا جو بوڑھے اور کمزور افراد کو کپڑے پہننے میں مدد دیتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ روبوٹ بزرگ افراد کی ان کے چھوٹے موٹے کاموں میں مدد کرتا ہے۔ بیکسٹر میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دو بازو اور انگلیاں نصب کی گئی ہیں جبکہ اس میں پروگرام کیے گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے وہ بزرگ افراد کو مکمل معاونت فراہم کرتا ہے۔