• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دین کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر،خصوصی نامہ نگار) قائدحزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہاہے کہ دنیا میں 82اسلامی بینک ہیں اور ایک بھی فیل نہیں ہوا ہے مگر یہاں کہاجاتاہے کہ سود کو ختم کیا تو بینک بند ہوجائیں گے دین کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اور عوام میں دین کی پیاس ہے علامہ محمداسدکوپڑھنے کی ضرورت ہے، ان کے پائے کاکوئی رہنما آج موجود نہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامی نظریاتی کونسل اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹیڈیز کے زیر اہتمام پاکستان کی تعمیروتشکیل اور علامہ محمداسدکے عنوان سے منعقدہ سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کی ،سمینار سے انسیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈ ئیز کے صدر ڈاکٹر خالدرحمان ، سیکرٹری اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر اکرام الحق اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا علامہ اسد نے ہر مرحلے میں اسلامی نظریاتی کونسل کی رہنمائی کی ،علامہ اسد کا قرآن کا ترجمہ ہرایک کوپڑھنا چاہیے ۔آئی پی ایس کے سربراہ خالد رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تشخص کے حوالے سے علامہ محمد اسد کا اہم مقام حاصل ہےانہیں پاکستان کا پہلا پاسپورٹ جاری کیاگیا۔
تازہ ترین