آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ریحان قتل کیس، ایس ایچ او عدالت میں طلب

کراچی کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریحان قتل کیس میں گرفتار زبیراور دانیال سمیت دیگر ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی، جبکہ آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں شہریوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 14 سالہ ریحان قتل کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں ہوئی۔

ریحان قتل کیس میں گرفتار زبیر، دانیال،شارق اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کیس کی تفتیشی حیات اللہ درس کو دے دی گئی ہے سابق تفتیشی افسر اور اس کی پوری ٹیم کو پولیس کے اعلیٰ افسران نے معطل کردیا ہے۔

عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ قتل کا کیس ہے پولیس غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر کو طلب کرلیا، دوران سماعت مقتول ریحان کے اہل خانہ نے عدالت کے باہر احتجاج کیا۔

لواحقین نے چیف جسٹس پاکستان، آئی جی سندھ سے ریحان قتل کیس میں نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید