• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور سے خاندان کے افراد کی ملاقات

پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ممبر قومی اسمبلی میر منور تالپور اور فیملی ممبران نے اڈیالا جیل میں وکلاء کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کی۔

اڈیالا جیل انتظامیہ نے پارٹی رہنماؤں کو فریال تالپور سے ملنے نہیں دیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق فریال تالپور سے صرف خاندان کے افراد اور وکلاء ملاقات کر سکتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی ضیا لنجار کے مطابق بی کلاس کے نوٹیفیکیشن کے باوجود فریال تالپور کو سہولیات میسر نہیں کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر کے باوجود فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ سندھ اسمبلی نے قرارداد بھی منظور کی لیکن جیل انتظامیہ نہیں مانی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی جیل انتظامیہ سندھ کے عوام کی منتخب کردہ اسمبلی ممبر کی توہین کر رہی ہے۔ پیر کے روز اعلیٰ عدالت میں پٹیشن دائر کی جائیگی۔

تازہ ترین