• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے 80 کروڑ کے 7 منصوبوں کا افتتاح کردیا


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال ڈویژن کے لیے 80کروڑ روپے کے 7 منصوبوں کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب ساہیوال ڈویژن کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں


تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ساہیوال، چیچہ وطنی، عارف والا سمیت دیگر علاقوں کے 20لاکھ سے زائد افراد صحت انصاف کارڈ کی سہولت حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ ہولڈر کا 10بڑے نجی اسپتالوں میں مفت علاج ہوگا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار سرکاری ملازمین تک بھی بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین