• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت میں خطاب کر رہے ہیں


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے۔

آرمی چیف نے فارمیشن افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کیا جس میں موسمی چیلنجز اور زمینی صورتِ حال کے باوجود جوانوں اور افسروں کی تیاری اور جذبے کی تعریف کی۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آرمی چیف نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ میں افسروں اور جوانوں کےجذبے کو سراہا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرقی سرحد پر خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتِ حال سے ہے، ہم کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

تازہ ترین