• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر یکجا ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر یکجا ہے، جبکہ پوری دنیا بھارت کے کشمیریوں پر ڈھائےجانے والے مظالم سے آگاہ ہے۔

ایوانِ اقبال لاہور میں عصری حالات کے تناظر میں مصنفین اور دانشوروں سے مکالمہ ہوا، جس میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مصنفین، دانشوروں اور قلمکاروں کو ملکی اثاثہ اور سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ حکومت ادبی تنظیموں اور ادب سے وابستہ اداروں کو فعال بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

شفقت محمود نے مصنفین، دانشوروں، قلمکاروں اور مصوروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شاعری، کہانیوں اور تصویروں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرنا ہوگا۔

تازہ ترین