• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ، درابن پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان( نمائندہ جنگ ) تحصیل درابن کی پولیس چیک پوسٹ پر رات گئے موٹر سائیکلوں پر سوار10سے 12دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ، کر دیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، دہشتگردوں کی فائرنگ کی زد میں آکر قریبی پیٹرول پمپ کا منشی ا و ایک راہ گیرسمیت2افراد جاں بحق جبکہ منشی لیز معدنیات سمیت مقامی ٹرانسپورٹ کمپنی کا منیجر زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ سے ملحقہ تحصیل درابن میں رات گئے مو ٹر سائیکلوں پر سوار10سے 12دہشتگردوں نے درابن پولیس کی چیک پوسٹ پر مختلف اطراف سے حملہ کردیا۔ دہشتگردوں کی جانب سے حملے میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔پولیس کی جوابی فائرنگ میں دہشتگرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

تازہ ترین