• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سے متعدد ٹرینیں ہفتےکو بھی تاخیر سے اندرون ملک روانہ ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو گھنٹوں انتظار کی کوفت سہنا پڑی، مگر پاکستان ریلوے کے حکام کے کانوں پر جوں بھی نہیںرینگ رہی اور ہزاروں روپے کے ٹکٹ خریدنے کے باوجود مسافر سفری سہولتوں سے مسلسل محروم ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق 24 اگست کو پاکستان ایکسپریس دوپہر ایک کے بجائے سہہ پہر 2:45 بجے،پاک بزنس ایکسپریس سہہ پہر 4 بجے کے بجائے شام 5:15 بجے اور کراچی ایکسپریس شام 5 کے بجائے شام 5:45 بجے روانہ ہوئیں۔
تازہ ترین