• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا کیخلاف طاقت کے استعمال میں تیزی لائی گئی ہے، بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہےکہ بلوچستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانے ،طلباء کو سیاسی طور پر بیگانگی کا شکار کرنے کے لئے شعوری سیاسی عمل کے خلاف طاقت کے استعمال میں تیزی لائی جاچکی ہے بولان میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلباء تنظیموں کی مشاورت کے بغیر ہاسٹل الاٹمنٹ اور وائس چانسلر کی جانب سے طلباء و طالبات پر غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام دراصل طاقت کے استعمال کے لئے جواز پیدا کیا جا رہا ہے اور مالی مسائل کا رونا رو کر صرف کرپشن چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ طلباء تنظیموں پر پابندی کی آڑ میں نوجوانوں کو غیر سیاسی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بی ایس او کے کارکنوں کو مختلف طریقوں سے ذہنی اذیتیں دی جا رہی ہیں، سماجی برائیوں کی اجازت تو دی جاتی ہے لیکن طلباء کو اپنے تعلیمی حقوق اور سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لئے پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ،اگر کسی بھی کارکن کو بلوچستان بھر میں کوئی نقصان پہنچا توذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی، بیان میں انسانی حقوق کی تنظیموں سیاسی جماعتوں اور تمام مکاتب فکر سے اپیل کی گئی ہے کہ طلباء کے خلاف طاقت کے استعمال کے خلاف آواز بلند کرے۔ 
تازہ ترین