• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بجلی نادہندگان سے لاکھوں روپےکی ریکوری، کئی کنکشن کاٹ دیئے گئے

پشاور(نامہ نگار)پیسکو کی جانب سے بجلی چوری روکنے اوربقایا جات کی ریکوری کے لئے صوبے بھر میں پسکو ٹاسک فورسز کی جانب سے جاری کارروائیوں کے دوران مختلف اضلاع میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ نادہندگان سے لاکھوں روپے کے بقایا جات وصول کئے گئے ۔ پیسکو حکام کے مطابق ، مہم کے دوران بجلی چوری کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے ڈومیل، رورل 1،بنوں سٹی 2 ڈی آئی خان،کینٹ ڈی آئی خان، ٹانک 1 اورکرک سب ڈویژنز کے علاقوں میں میں آپریشن کیاجس کے دوران، سٹی 2 ڈی آئی خان سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان سے 0.04 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،15 میٹروں کو چیک کیا گیا،ٹانک 1 سب ڈویژن کے علاقوں میں 12 کنڈوں کو ہٹایا گیا ،کرک سب ڈویژن کے علاقو ں میں نادہندگان سے بقایاجات کی مد میں 0.02 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،18 کنڈے ہٹائے گئے۔
تازہ ترین