• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، اسد مجید

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، عالمی اداروں اور تنظیموں کے مبصر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور بھارت کو اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے ورجینیا میں میلے سے خطاب میں سفیر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کشیدہ صورتحال کس طرف جائے گی تاہم یہ واضح ہے کہ بھارت کا رویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

تازہ ترین