• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سپر ہائی وے پر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

سائٹ سپر ہائی وے پر واقع فقیرا گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ثناء اللّٰہ نامی 25 سالہ شخص کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نے راستے میں شمس نامی شہری کو لفٹ دی تھی، جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ 2 افراد راستے میں کھڑے تھے۔

شمس نے مزید بتایا کہ ایک شخص نے ہاتھ دیا تو مقتول ثناء اللّٰہ نے موٹر سائیکل ذرا فاصلے پر جا کر روکی، جس کے بعد آگے کھڑے دوسرے شخص نے ثناء اللّٰہ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مقتول کی موت واقع ہوئی، مقتول سے ملزمان نے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں کی۔

پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے اور وجۂ قتل بھی جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

تازہ ترین