• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کیلئے بین الاقوامی دبائو بڑھنا ہوگا، طاہرالقادری

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ اب جس مقام پر چلا گیا ہے اس کے لیے جو کچھ بھی ممکن تھا ہورہا ہے، اب ملک کے اندر احتجاج کرنے یا دھرنے دینے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بھارت نے جو آئینی تبدیلیاں کردی ہیں ان سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ چنانچہ اصل ضرورت بین الاقوامی دبائو ڈالنے کی ہے اور یہ حکومت کا کام ہے، کمبرنالڈ گلاسگو کی جامع مسجد میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے کہا تھا کہ ہم ثالثی کے لیے تیار ہیں، ان سے پوچھا جانا چاہیے کہ اب وہ کہاں اور کون سی ثالثی کرانا چاہتے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کو ذبیح کردیا گیا ہے اور کشمیر کا بطور ریاست تشخص ختم کرکے اسے فیڈرل ٹریٹری بنادیا گیا ہے، جہاں پر قتل عام کیا جارہا ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ضرورت ہے کہ اب اقوام متحدہ یورپی یونین، جی ٹوئنٹی اور او آئی سیO.I.Cپر دبائو ڈالا جائے، یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ او آئی سی نے اس مسئلہ پر اب تک کوئی اجلاس تک طلب نہیں کیا ہے بلکہ اس کے بعض ممالک نریندر مودی کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں اور بھارت میں سرمایہ کاری کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے یورپ میں آباد پاکستانیوں اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے مذہب پر قائم رہتے ہوئے مقامی معاشرے ے کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔ یہ تاثر ختم ہونا چاہیے کہ مسلمان اور پاکستانی صرف اپنے خول میں بند رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں ہماری نئی نسل کی پہچان برٹش اور اسکاٹش مسلم کے طور پر ہونی چاہیے۔
تازہ ترین