آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍جمادی الاوّل 1441ھ18؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایران،ایک امریکی تھنک ٹینک پر پابندی عائد

تہران (جنگ نیوز)ایران نےایک امریکی تھنک ٹینک پرپابندی عائد کردی۔ایران نےامریکا میں قائم تھنک ٹینک ’فاؤنڈیشن فارڈیفنس آف ڈیموکریسیز‘ اوراس کے سربراہ مارک ڈوبووِٹس کوبلیک لسٹ کردیا ہے۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’اقتصادی دہشت گردی‘ کے پسِ پردہ یہ ادارہ اوراس کاسربراہہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ادارے اور اس کے سربراہ پر پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔یہ ادارہ ایران کے خلاف عائد امریکی پابندیوں کے اثرات کو وسیع تر بنانے میں مصروف رہا ہے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں قائم یہ تھنک ٹینک دعویٰ کرتا ہے کہ وہ غیرجانب دار ہے اور اس کا مقصد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق تحقیق ہے۔

اہم خبریں سے مزید