• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کررہی ہے،جماعت اسلامی کے تحت ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے تحت بھارت کی جانب سے 370اور35Aکے قانون کو ختم کر کے مقبوضہ کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے خلاف اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار یکم ستمبر کو 3بجے دن شاہراہ فیصل پر ”آزادی کشمیر مارچ“ کے سلسلے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت جماعت اسلامی ضلع ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی سے امیر ضلع ملیر محمد اسلام نے بھی خطاب کیا،کشمیر مارچ کے سلسلے میں گلشن حدید میں علمائے کرام کے ساتھ ظہرانے کی نشست اور مختلف خطیب و ائمہ کرام سے ملاقات اور مارچ میں شرکت کی دعوت دی، حافظ نعیم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے غیور اور نہتے مسلمانوں پر آر ایس ایس کے غنڈے اور بھارتی فوج جو مظالم کر رہی ہے، وہ دنیا سے چھپائے جا رہے ہیں، اگر حکمرانوں نے ایسے ہی مجرمانہ خاموشی اختیار کیے رکھی تو پھر عوام خود فیصلہ کریں گے جس طرح آزاد کشمیر کے عوام اور مجاہدین اپنا فیصلہ خود کررہے ہیں، عوام کشمیر مارچ میں شرکت کرکے بتائیں گے کہ ہمارے دل کشمیر کے عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،دریں اثنا حافظ نعیم الرحمٰن نے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو ہماری شہہ رگ قرار دیا تھا،آدھا کشمیر بھی جہاد کے ذریعے حاصل کیا گیا تھا،مقبوضہ کشمیر بھی جہاد سے حاصل ہوگا،ریاست جہاد کا اعلان کرے تو پوری قوم فوج کی پشت پر ہوگی،اگر ہم خاموش رہے تو مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا۔

تازہ ترین