• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی پلاننگ کو موثربنانے کیلئے شادی شدہ جوڑوں کی ای رجسٹریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ پاپولیشن نےملتان سمیت مختلف اضلاع میں آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کوو موثربنانے کیلئے شادی شدہ مو زوں جوڑوں کی ای رجسٹریشن شروع کردی ، اس حوالے سےمعلوم ہواہے کہ محکمہ بہبود آبادی کی جانب سےملتان، بہاولپور، چنیوٹ، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال،رحیم یار خان ،سیالکوٹ،لیہ راجن پور میں موزوں ای رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ،محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے شادی شدہ جوڑوں کی رجسٹریشن سےسوشل موبلائزر اور آئوٹ ریچ ورکرز کو ان زوجین کی نشاندہی اور رسائی میں مدد ملے گی،ان شادی شدہ جوڑوں کو مانع حمل کے طریقوں کو اپنانے اورخوشحال خاندانی منصوبہ بندی بارے رضامند کرنے کیلئے ر ہنمائی کی جائے گی ، ای رجسٹریشن کے منصوبے کیلئے 7کروڑ20لاکھ روپے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے اور پہلے مرحلہ میں 2کروڑ 70لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں اس منصوبے کے تحت 1332فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ میل اور فی میل کو انڈورائیڈ دیئے جائیں گے ۔
تازہ ترین