• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرسید یونیورسٹی: یوم کشمیر کرکٹ سیریز المنائی الیون کے نام

یوم کشمیر ٹرائنگولر کرکٹ سیریز المنائی الیون نے جیت لی۔

سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیراہتمام یوم آزادی اور یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹرائنگولر کرکٹ سیریز منعقد کی گئی، جس میں المنائی الیون، وی سی الیون اور رجسٹرار الیون نے حصہ لیا۔

پہلے میچ میں رجسٹرار الیون نے وی سی الیون کو شکست دی۔

سیریز کا آخری اور فائنل میچ رجسٹرار الیون اور المنائی الیون کے درمیان ہوا جس میں المنائی الیون نے 3 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی سر سید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی تھے جنہوں نے جیتے نے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے صحت مند رجحان کو فروغ دیتے ہیں۔

مہمانِ اعزازی پی سی بی کے کوچ شوکت مرزا ان کے ساتھ سیکریٹری اموبا، انجینئر ارشد علی خان، کنوینر اسپورٹس انجینئر وقاص جاوید بخاری، انجینئر نصر عباس، قائم مقام کنوینر، مبشر مختار ،اسپورٹس ڈائریکٹر ، انجینئر برہان محمود سابق کپتان سر سید یونیورسٹی، محسن علی خان صدر کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن، جاوید اقبال بیگ، آصف ظہیر، طارق خان اور دیگر موجود تھے۔

سر سید یونیورسٹی کے کنوینر اسپورٹس وقاص جاوید بخاری اور نصر عباس قائم مقام کنوینر نے رجسٹرار سید سرفراز علی اور سابق پی سی بی کے کوچ شوکت مرزا کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

آخر میں رجسٹرار اور منتظمین نے تمام کھلاڑیوں اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی۔ رجسٹرار سید سرفراز علی نے خاص طورپر اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔

تازہ ترین