• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم کے ولیمے کی تقریب


پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعماد وسیم کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز، سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے بھی شرکت کی۔

عماد وسیم گزشتہ دنوں ثانیہ اشفاق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ان کے نکاح کی تقریب شاہ فیصل مسجد میں سادگی سے انجام پائی جس کے بعد آج تقریب ولیمہ منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے تقریب میں خصوصی شرکت کی، وہ مہمانوں کے ساتھ گھل مل گئے اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اسلام آباد میں ہونے والی ولیمے کی تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، سینئر رہنما تحریک انصاف بابراعوان، اسد عمر، سینیٹرفیصل جاوید،  ساتھی کرکٹرز میں یاسرشاہ، عمر گل، احمد شہزاد اور عمر امین نے شرکت کی۔

تازہ ترین