• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’جوکر‘ کا سنسنی خیز   ٹریلر جاری


ہالی ووڈ کی نئی سپر ہیرو کرائم ہارر فلم’ جوکر‘ کا سنسنی خیز فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ٹوڈ فلپس کی ہدایات میں بننے والی فلم کی کہانی ایک اسٹینڈ اَپ کامیڈین کے گرد گھومتی ہے جو حالات و واقعات سے پریشان ہو کر جرائم کی دنیا میں قدم رکھ دیتا ہے اور اس کے بعد پیش آنے والے واقعات لوگوں کو حیران و پریشان کر دیں گے۔

فلم میں ہالی ووڈ اداکار جوا کوائین فیونکس مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں رابرٹ ڈی نیرو، زیزی بیٹس، بِل کیمپس، فراسنسزکونروئے اور بریٹ کولن سمیت کئی فنکار موجود ہیں۔

فلم 4 اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین