پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر پروفیسر محمد نفیس نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی سے ملاقات کی اور انہیں فائونڈیشن کی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی۔ پروفیسر جوہر علی نے فاؤنڈیشن کی جانب سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کیلئے کئے گئے فلاحی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ فائونڈیشن فلاحی سرگرمیاںمزید بڑھائے گی۔پروفیسر محمد نفیس نے بریفنگ میں بتایا کہ ملازمین کے تعاون سےفائونڈیشن کی سرگرمیوں کوفروغ دیا جارہا ہے ، میڈیکل انشورنس، تعلیمی وظائف ، دماغی ، قلبی اور گردوں کی سرجری پر امداد و نرم شرائط پر قرضے دیئے جارہے ہیں ، پرانی گاڑیوں کی نیلامی سے 22لاکھ اور ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کے ذریعے اب تک مزید 16 لاکھ کی بچت کی گئی ہےفائونڈیشن اب ملازمین کیلئے ریوالونگ فنڈ کے قیام کیلئے باضابطہ منظوری کی منتظر ہے۔