• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭…آپ نے فرمایا:خدا کی قسم، میں چاہتا تھا کہ دنیا سے جس وقت رخصت ہوں تو مجھ پر کسی کا قرض نہ ہو اور نہ میرا کسی پر قرض ہو۔ خدا کا شکر ہے کہ صحبتِ نبویﷺ نے میرا ساتھ دیا اور مجھے (قرض کی صعوبت سے) محفوظ رکھا۔

٭…اگر میرے پاس تمام دنیا کا سونا ہوتا، تب بھی میں اسے قیامت کی ہیبت اور آنے والے حالات کے خوف سے اللہ کی راہ میں لٹا دیتا۔

٭…میں اپنے بعد منتخب ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ اللہ سے ڈرتا رہے۔ تمام مہاجرین وانصار اور تمام رعایا کے ساتھ نیکی سے کام لے۔

٭…ایک دفعہ راہ میں ایک تنکا اٹھایا اور خوفِ خدا کےغلبے کے باعث فرمایا:کاش، میں بھی خس و خاشاک ہوتا ۔کاش، میں پیدا ہی نہ ہوتا ۔کاش، میری ماں مجھے نہ جنتی۔

تازہ ترین