• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دواسازکمپنی کی گاڑی روک کر ایک لاکھ روپےاور ادویات کے کارٹن چھین لئے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بھٹائی نگر تھانے کی حدود ایم نائن موٹر وے پر مسلح افراد نے دوا ساز کمپنی کی ادویات لیکر جانے والی سوزوکی کو روک کر ایک لاکھ روپے، موبائل فون اور ادویات کے کارٹن چھین لئے، مزاحمت پر تشدد کانشانہ بناکر ڈرائیور کو زخمی کردیا۔ بھٹائی نگر تھانے میں واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کرادی ۔ پولیس نے واردات کا شکار ہونے والے دوا ساز کمپنی کے ملازمین کے نام بتانے سے انکارکردیا۔
تازہ ترین