• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بہت خوفناک حالات ہیں، مشال ملک

مشال ملک کی جیو پاکستان میں گفتگو


حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بہت خوفناک حالات ہیں، آر ایس ایس اور شیو سینا کے غنڈے بھی مقبوضہ کشمیر آگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے مشال ملک کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا جس کرب سے کشمیری عوام گزر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میرا اپنے خاندان والوں سے بھی رابطہ نہیں ہو رہا، مقبوضہ کشمیر میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، ادویات کی کمی ہے۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء کی سخت کمی ہے، حریت رہنماوں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور ان پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آر ایس ایس اور شیو سینا کے غنڈے بھی اب کشمیر میں آگئے ہیں۔

تازہ ترین