• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی میڈیا مودی کو ’ہٹلر‘ سے تشبیہ دے رہا ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کی جیو پاکستان میں گفتگو


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، مغربی میڈیا میں مودی سرکار کو ’ہٹلر‘ سے تشبیہ دی جا رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کوشش کے باوجود یورپی یونین کی پارلیمنٹ کےایجنڈے سے کشمیر کی بحث کو نہیں ہٹوا سکا، کوشش کے باوجود بھارت دنیا کو قائل نہ کرسکا کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہر میدان میں شکست ہو رہی ہے، بھارت کوشش کےباوجود او آئی سی کے اجلاس کو خاموش نہ رکھ سکا۔

انہوں نے کہا کہ ہیومن رائٹس کونسل میں مقبوضہ کمشیر کا معاملہ ایک آزمائش ہوگی ان اداروں کے لیے جو انسانی حقوق کےعلم بردار ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دفتر خارجہ میں کشمیر سیل کا پہلا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز موجود ہوں گے جو اپنی رائے وزیراعظم کو دیں گے۔

تازہ ترین