• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے۔

پولیو کی روک تھام کے لیے ادارہ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، 5 ماہ کی متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔

ترجمان ای او سی کامران آفریدی کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں پولیوکیسزکی تعداد 45 ہوگئی ہے،پولیو کیسز کی بڑی وجہ والدین کا بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے سے انکار ہے۔

ترجمان ای او سی کا کہنا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود حکومت پولیو کے مکمل خاتمہ کے لیے پرعزم ہے ، بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ گمراہ کن پروپیگنڈا پر کان نہ دھریں۔

تازہ ترین