• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور بزنس ٹائیکون اقبال زیڈ احمد منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے ایک اور بزنس ٹائیکون اقبال زیڈ احمد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ،اقبا ل زیڈ احمد کانام ایل پی جی اسکینڈل میں سامنے آیا تھا ،اس حوالے سے اقبال زیڈ احمد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ غلط اور بے بنیاد کیس ہے، بہت عرصے سے چل رہا ہے کچھ ثابت نہیں ہوا ہے ،ہم قانونی طریقے سے لڑرہے ہیں،غیرقانونی قدم اٹھایا گیا ہے،نیب ترجمان کے مطابق اقبال زیڈ احمد کی گرفتاری منی لانڈرنگ کے الزام میں کی گئی ہے انھیں احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ،دریں اثنا ایل این جی کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب نے کراچی میں مختلف دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کے دفتر، ایل این جی ٹرمینل اور دیگر دفاتر پر چھاپے مارے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

تازہ ترین