آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات19؍محرم الحرام 1441ھ 19؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL کے دوران مصباح کو بورڈ معاوضہ نہیں دیگا

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دنوں میں کسی قسم کو کوئی معاوضہ نہیں دے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں سونپیں ، پی سی بی نے مفادات سے متصادم کی پالیسی بنانے کی بجائے یہ فیصلہ کیا کہ مصباح الحق کو ایکسپوژر دینے کے لیےپی ایس ایل کے لیے کام کرنے دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میں تقری سے قبل مصباح الحق کا ایک فرنچائز کے ساتھ معاہدہ ہوچکا تھا، پی سی بی نے مصباح الحق کو اگرچہ پی ایس ایل میں کام کی اجازت دی ہے لیکن اس دوران بورڈ مصباح الحق کو معاہدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق مصباح الحق لیگ کو 5 دن پہلے سے لے کر لیگ سے 2 دن بعد تک کا معاوضہ نہیں ملے گا، سابق کوچ مکی آرتھر بھی ایک فرنچائز کے ساتھ وابستہ تھے انہیں بھی معاوضہ نہیں ملتا تھا ۔

مکی آرتھر اور مصباح الحق کے معاہدوں کی شقوں میں کوئی فرق نہیں ہے ، مصباح الحق معاہدے کے مطابق اپنی فرنچائز سے ہی رقم لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو بورڈ سے مکی آرتھر جتنا ہی ماہانہ معاوضہ ملتا ہے جو لگ بھگ 30 لاکھ روپے ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید