• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

74 سالہ بھارتی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

74 سالہ بھارتی خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش


74 سالہ بھارتی خاتون دو جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد دنیا کی معمر ترین ماں بن گئی ہیں۔

ریاست آندھرا پردیش میں 74 سالہ خاتون منگیاما نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے،  ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دونوں بچیاں صحت مند ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 6 سال کا ہمارا انتظار ختم ہوگیا ہے اور اب کوئی مجھے بانچھ پن کا طعنہ نہیں دے سکے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2006 میں خاتون بوسادا دی لارا نے 66 سال 358 دن کی عمر میں دو جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا جبکہ ایک بھارتی خاتون اومکاری پنور کے ہاں 2008 میں 70 سال کی عمر میں دو بچوں کی پیدائش ہوئی تھی اور اب منگیاما کو دنیا کی سب سے معمر ترین ماں قرار دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین