• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے فریقین مذاکرات شروع کریں، امریکا

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک نے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین مذاکرات شروع کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک نے کہا ہے کہ خارجی عناصر شام کے معاملے میں دخل اندازی سے گریز کریں۔

تھامس براک نے واضح کیا کہ ہم شامی حکومت اور کرد گروپ (SDF) سے اپیل کرتے ہیں کے فوری طور پر تصادم کا خاتمہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کریں۔

انہوں نے مزید کہا شام میں مختلف گروہ جیسے کرد، دروز، مسیحی،  سنی اور شیعہ آپس میں معاملات درست کرنے کی جانب آگے بڑھیں۔

واضح رہے کہ  منگل سے شروع ہونے والے خونی تصادم کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد جھڑپوں میں ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید