کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی جمعے کو کراچی پہنچیں گے، پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان آکرم راجہ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک، صوبائی وزیر شفیع جان کے علاوہ دیگر پارلیمنٹیرینز، مرکزی اور صوبائی قائدین بھی دورے میں ا ن ہمراہ ہوں گے ،اپنے تین روزہ دورے میں وہ حیدر آباد بھی جائیں گے، کراچی ائیر پورٹ پر پارٹی کے رہنما اور کارکنان ان ا ستقبال کریں گے، وہ شام ساڑے چار بجے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کریں گے، وزیر اعلی انصاف ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کار کنوں سے بھی ملاقات اور خطاب بھی کریں گے، وزیر اعلی ضلع ملیر، کورنگی اور ساؤتھ میں بھی ریلیوں کی شکل میں دورہ کریں گے،رات کو ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔