• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال: گراس روٹ پر کھلاڑیوں کی تلاش کا کام مکمل

سکس اے سائیڈ سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم کے حتمی ٹرائلز کے لیے گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی تلاش کا کام مکمل ہوگیا۔

لیژر لیگز کے زیر اہتمام کراچی میں لگائے جانے والے مختلف کیمپوں کے ٹریننگ سیشن میں 27 تعلیمی اداروں کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

برطانوی کوچ نے پاکستان میں نچلی سطح پر دستیاب کھلاڑیوں کی کارکردگی کا بھرپور جائزہ لیا اور انہیں مستقبل کا بہترین سرمایہ قرار دیتے ہوئے کئی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

لیژر لیگز انتظامیہ نے سوکا ورلڈ کپ کے لیے بہترین پاکستانی ٹیم کی تیاری کے لیے یوئیفا اے لائسنس برطانوی کوچ کیون ریوز کی خدمات حاصل کی ہیں جو مانچسٹر یونائیڈ اور اسٹاک سٹی جیسی بڑی ٹیموں کی بھی کوچنگ کرچکے ہیں۔

برطانوی کوچ کی کراچی میں موجودگی کے شیڈول کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی جانب سے کئی گئی درخواست پر تین گھنٹے کا ڈی ایچ اے راحت فٹبال اسٹیڈیم کی گراس اور آسٹروٹرف پر ٹریننگ سیشن برطانوی کوچ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس میں بی لائسنس کوچز گوہر زمان اور اکبر بلوچ نے کیون ریوز کی معاونت کی۔

کیون ریوز نے اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کراچی میں اوپن ٹرائلز کے ذریعے پاکستان ٹیم کو حتمی شکل دی، جس میں نیشنل چمپئن لاہور کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

ٹریننگ سیشن میں 27 تعلیمی اداروں میں کرن فاؤنڈیشن، عماد فٹبال اکیڈمی، ہیپی ہوم اسکولز (4کیمپس)، کراچی گرامراسکول، علی آباد کمیونٹی اسکول، نکسرکالج، ایلکوٹ کالج، الجمیہ سیفیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، اکیڈمیاسویٹاز، آغا خان اکیڈمی، لائسیم کالج، کراچی لیڈیزایف سی، ورلڈ اکیڈمی، روٹس میلنیم اسکول، الفا کالج، ہائی برو کالج، ہیڈ اسٹارٹ اسکول، ایڈمرل پبلک اسکول، سیڈر کالج، ایجوکیشن بے، دیا وومن ایف سی، کراچی یونائیٹڈ، زیڈ یو ایف سی، ڈی ایچ ایس کے بی زیڈکالج،ڈی سی ٹی او، سرسید یونیورسٹی اور حبیب یونیورسٹی کے500 سے زائد کھلاڑی شامل تھے۔

ٹریننگ سیشن میں شریک بوائز اینڈ گرلز کھلاڑیوں نے کیون ریوز کی جانب سے دی گئی ٹریننگ سے بھرپور استفادہ کیا۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے ٹریننگ کے شاندار انتظامات پر لیژرلیگز اور ٹرنک والا فیملی سے اظہار تشکر کیا اور بوائز اینڈ گرلز فٹبالرز نے ٹریننگ سیشن کو ایک بہترین تجربہ قرار دیا۔

شائقین کی ایک بڑی تعداد بھی ٹریننگ سیشن کو دیکھنے کےلیے اسٹیڈیم میں موجود تھی، جنہوں نے لیژرلیگز کے اس اقدام کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے اس طرح کے ٹریننگ سیشن کو نوجوان کھلاڑیوں کےلیے انتہائی اہم اور لازمی  قرار دیا تاکہ ہمارے کھلاڑی بھی ماڈرن فٹبال سے خود کو ہم آہنگ کرسکیں۔

تازہ ترین