• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش نے دھماکوں کیلئے گائے کا استعمال شروع کر دیا

عراق (جنگ نیوز)عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے دھماکوں کیلئے گائے کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔داعش کی جانب سے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔داعش نے گائے کو دھماکا خیز مواد نصب کر کے عراق کے شہر دیالہ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ کی جانب روانہ کیا جس پر سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کی تو وہ دھماکہ ہوگیاجس کے نتیجے میں ایک راہگیر ہلاک ہوا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گائے کو تخریب کاری کیلئے استعمال کرنے کا واقع ظاہر کرتا ہے کہ داعش اپنی کارروائیوں کیلئے نوجوانوں کو بھرتی کر کے خود کش بمبار بنانے میں ناکام ہو چکی ہے، اس لیے اس مقصد کیلئے اب جانوروں کا استعمال کر رہی ہے۔

تازہ ترین