• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا فرید کے مزار پر پولیس اہلکار کا بزرک شہری پر تشدد

بابا فرید کے مزار پر پولیس اہلکار کا بزرک شہری پر تشدد


پنجاب کے شہر پاکپتن میں دربار بابا فرید گنج شکر کے مزار پر پولیس اہلکار کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار کے مطابق سب انسپکٹر اعجاز کی ایک بزرگ شہری سے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی ہے جس کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر اعجاز کو فوری معطل کرکے اس کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے سب انسپکٹر اعجاز  کی جانب سے دربار بابا فرید پر آنے ولے زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کی فوٹیج سامنے آنے پر سخت ایکشن لیا ہے کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین