• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ملک کو پتھروں کے دور میں لے جارہی ہے، احسن اقبال

سابق وزیرِ داخلہ و سیکریٹری جنرل مسلم لیگ نون احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو پتھروں کے دور میں لے کر جا رہی ہے، انہوں نے جتنا قرض ایک سال میں لیا ہے، ہماری حکومت نے 5 سال میں اتنا قرض نہیں لیا تھا۔

احسن اقبال نے ظفر وال میں ٹریفک حادثے میں مرنے والے 7 بچوں کے گھر والوں سے ملاقات کے دوران تعزیت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ شہباز شریف کے دور میں ہوتا تو وہ 24 گھنٹوں میں یہاں ہوتے۔

احسن اقبال کایہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے 10 ارب ڈالر کا قرض ایک سال میں لیا ہےجبکہ نون لیگ کی حکومت نے 5 سال میں اتنا قرض نہیں لیا تھا۔

تازہ ترین