• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بقائے دین کیلئے حسینی للکارسے میدان کربلا تا قیامت گونجتا رہے گا،اویس نورانی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)دین کی بقا ء کے لیے حسینی للکارسے میدان کربلا تا قیامت گونجتا رہے گا،ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل شاہ اویس نورانی صدیقی اور صوبائی صدر مفتی محمدابراہیم قادری نے جے یو پی کراچی ڈویژن کے زیراہتمام دفاع عقیدہ ختم نبوت اور پیغام شہادت امام حسین ؑکانفرنس منعقدہ جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ گلشن اقبال میں خصوصی خطابات میں کیا،کانفرنس سےجے یو پی کراچی ڈویژن کے صدر مفتی محمدغوث صابری، ناظم اعلیٰ محمدمستقیم نورانی،نائب صدر علامہ فیاض سعیدی نورانی، اے این آئی کے چیئرمین انجینئر سلیم حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ حلیم خان غوری، حاجی عبدالمجید نورانی میوہ والا، عبدالمجید اسماعیل،حافظ اویس نورانی،محمد زبیر ہزارویاور دیگر شریک تھے،شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ خاندانِ رسولؐ کی عظیم اور بےمثال قربانی غلامانِ مصطفےٰ سے غیرتِ ایمانی کے اظہار کا تقاضا کررہی ہے۔

تازہ ترین