• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،پاکستانیوں سمیت ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان گرفتار

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4رکنی ایشیائی جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری کے مطابق 4 رکنی ایشیائی جرائم پیشہ گروہ کو گرفتار کرلیا گیا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتو ں میں ملوث تھا ۔ دوسری جانب مشرقی ریجن میں پولیس نے 2 سعودیوں کو گرفتار کیا جو خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکیوں کو لوٹا کرتے تھے ۔ ریاض پولیس نے ترجمان نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ وسطی ریاض کے علاقے میں ایک شاپنگ سینٹر میں نامعلوم افراد نے نقب لگا کر وہاں سے ہزاروں ریال مالیت کا سامان لوٹ لیا ۔
تازہ ترین