• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوایس اوپن مینز سنگل کا ٹائٹل رافیل نڈال نے جیت لیا


یوایس اوپن ٹینس منیز سنگلز کا فائنل رافیل نڈال نے جیت لیا۔

اسپین کے رافیل نڈال نے یوایس اوپن ٹینس میں روسی ڈینل مدیدیو کو شکست دی، اس فتح کے ساتھ رافیل نڈال نے کریئرکا انیسواں گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے جانےوالے یوایس اوپن ٹینس مینز کے فائنل میں کل پانچ سیٹ کھیلے گئے۔

رافیل نڈال نے ابتدائی دو سیٹس میں 5-7 اور3-6 سے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے دو سیٹ مدیدیو کےنام رہے جس میں انہوں نے اسپینش حریف کو7-5اور6-4 سےشکست دے کر گیم برابر کردیا، لیکن پانچویں سیٹ میں رافیل نڈال نے ایک بار پھر بازی پلٹی اور آخری سیٹ 4-6 سے جیت کر یوایس اوپن ٹینس کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

33سالہ رافیل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے صرف ایک گرینڈ سلیم پیچھے ہیں۔راجر فیڈرر نےبیس گرینڈ سلیم جیت کر ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

تازہ ترین