• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسین ؓکے مشن کے مطابق کشمیریوں کےشانہ بشانہ ہیں:حسینیہ ؓ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن ثقافت پاکستان اور ٹالرنس ٹو گیدر کے زیراہتمام رضاہال میں 41ویں سالانہ حسینیہ ؓ کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ حضرت امام حسین ؓکے مشن کے مطابق کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ضرورت پڑی تو جہاد کیلئے بھی تیار ہیں کیونکہ ہمیں حسینی ؓہو نے پر فخر ہے،کانفرنس میں کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے خصوصی شرکت کی جبکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری زین قریشی،صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک، چیف وہپ عامر ڈوگر، زوہیب گیلانی ،ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، علامہ سلیم حیدر ، سیدہ عالمہ زاہرہ زیدی ، علامہ محسن علوی، مفتی غلام مصطفیٰ رضوی،علامہ عنایت اللہ رحمانی، پیر عظمت سلطان،علامہ قاضی تقی ، رانا عبد الجبار ، شفقت خان لنگاہ، سبطین لودھی، شفقت حسنین بھٹہ، طالب حسین پرواز، نیازگل ناصر، حافظ ظفر قریشی، افتخار مغل، زین بلوچ نے خطاب جبکہ عاصم گولڑوی، شوکت سعیدی ، پروفیسر نصرت محمود ، فہیم ساجد، نوید ہاشمی، ملک محمد یوسف، محمد علی سلطا ن، ملک منظور اعوان نے منقبت پیش کی،مقررین نے کہا کہ اگر ہم حسینی کہلاتے ہیں تو ہمیں حق کا پرچم بلند رکھنا ہو گا اور یذیدی قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہو گا ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ نے عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کے انتظامات کو چیلنج کے طور پر قبول کیا اور یہ اللہ کا شکرہے کہ ملتان میں مکمل امن رہا انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔
تازہ ترین