• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈز کا کل سے اجراء ہو گا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں شہریوں کو گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈ کے اجراء کیلئے دوبارہ سمارٹ کارڈ کی پرنٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ گیارہ ستمبر سے شہریوں کیلئے دوبارہ سمارٹ کارڈز کا اجراء ہو جائے گا۔ ایکسائز حکام کے مطابق میٹریل نہ ہونے اور مشین خراب ہونے کی وجہ سے سمارٹ کارڈ کی تیاری کا عمل رکا ہوا تھا ، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو سمارٹ کارڈز کا اجرا نہیں ہو سکا ہے تاہم اب بیرون ملک سے میٹریل آجانے اور مشین کی درستگی کے بعد التواء کے شکار سمارٹ کارڈز گاڑیوں کے مالکان کو ایک ہفتے میں جاری کر دیئے جائیں گے۔حکام کے مطابق سمارٹ کارڈ میں استعمال ہونے والا میٹریل پاکستان میں میسر نہیں تھا اور وہ بیرون ممالک سے لایا جانا تھا جس کی وجہ سے سمارٹ کارڈ کا کام رکا رہا ہے ۔
تازہ ترین