• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی ہےپی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کو آئین اور قانون کا نہیں پتہ،سعید غنی


وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کو آئین اور قانون کا نہیں پتہ ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تویہ لوگ آگے بڑھا دیتے ہیں ۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے آج صبح جیو نیوز کے مارنگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ کمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی اور تعاون مانگا تو سندھ حکومت معاونت کرے گی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے کراچی صاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی ہے، میری معلومات کے مطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں، شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ میئر کے اختیارات کو کوئی ایم این اے یا وفاقی وزیر استعمال نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین