• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہيں،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، گزشتہ 6 ہفتوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سےبڑی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔


جنیوا میں انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کوبدلنا چاہتا ہے، وہ اپنے مظالم چھپانے کے لیے کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو دہشت گردی کا رنگ دے رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ بھارت کئی بار پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو مسترد کرچکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں سےمقبوضہ کشمیر کی تمام قیادت جیلوں اور گھروں میں نظر بند ہے، بھارت کی جانب سےنوجوانوں کو گرفتار کر کےکشمیر سے باہر جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عالمی میڈیا میں بھی بھارتی ظلم وتشدد کی داستانیں سامنے آرہی ہیں، یہ بربریت اکیسویں صدی میں دہرائی جارہی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں کشمیری کہتے ہیں ہم پرتشدد نہ کریں گولی مار دیں، برطانوی میڈیا نے بھارتی مظالم کودنیا بھر میں بے نقاب کیا۔

بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کوبدلنا چاہتا ہے، بھارت کادعویٰ غلط ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

تازہ ترین